وزارت مذہبی امور کے زیر اہتمام تیسری مشاورتی حج ورکشاپ آج ہو گی

وزارت مذہبی امور کے زیر اہتمام تیسری مشاورتی حج ورکشاپ آج ہو گی

  



لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)وزارت مذہبی امور کے زیر اہتمام حج2020ء کی تیاریوں کے سلسلے میں تیسری مشاورتی حج ورکشاپ آج فلیٹیز ہوٹل لاہورمیں ہو گی،وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کی زیر صدارت ہونے والی حج کانفرنس کا آغاز 5بجے شام ہو گا،وفاقی سیکرٹری مذہبی امور میاں مشتاق احمد کی شرکت بھی متوقع ہے،حج ورکشاپ کی میزبانی ڈائریکٹر حج لاہور ریحان عباس کھوکھر کریں گے،حج ورکشاپ میں ہوپ کے چیئرمین رانا شاہد نذیر سمیت سینئر حج آرگنائزر بھی شرکت کریں گے،حج2019ء کے سرکاری اور پرائیویٹ سکیم کے حجاج کرام کو بھی دعوت دی گئی ہے تا کہ وہ تجربے کی روشنی میں حج پالیسی 2020ء کے لیے تجاویزدیں گے۔  

تیسری مشاورتی حج

مزید : صفحہ آخر