ختم نبوت ؐ کابنیاد ی جزو، ناموس رسالت قانون میں تبدیلی کا تصو ر بھی ناممکن: اسد قیصر
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے ختم نبوتؐ ہمارے ایمان کا بنیادی جزو،پوری قوم کو یقین دلاتا ہوں کسی صور ت ختم نبوتؐ میں ترمیم نہیں کی جائیگی،حضور اکرمؐ کی ناموس پر مجھ سمیت میرا خاندان بھی قربان۔ سپیکر قومی اسمبلی نے یہ بات گزشتہ روز پاکستا ن علماء کونسل کے چیئرمین مولانا طاہر اشرفی سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ملاقات میں مدرسہ اصلاحات،موجودہ صورتحال سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر مولانا طاہر اشرفی نے ختم نبوتؐ کے حوالے سے سپیکر کے بیان پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا سپیکر اسد قیصر نے سچا عاشق رسولؐ ہونے کا ثبوت دیاہے۔
اسد قیصر