وزیراعلیٰ پنجاب نے راجن پور میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف آپریشن میں پولیس اہلکاروں کی شہادت پر رپورٹ طلب کر لی

وزیراعلیٰ پنجاب نے راجن پور میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف آپریشن میں پولیس ...

  



لاہور(جنرل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے راجن پور اور ڈیرہ غازی خان میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن کے دوران شہید پولیس اہلکاروں کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ فرض کی ادائیگی کے دوران شہادت کا بلند رتبہ پانے والے پولیس اہلکاروں کو سلام پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہید اہلکار پنجاب پولیس کا فخر ہیں اور شہداء کی قربانیوں کے باعث وطن کو امن نصیب ہوا ہے اور ہم شہداء کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے واقعہ کے بارے میں آر پی او ڈیرہ غازی خان سے رپورٹ طلب کر لی۔ وزیراعلیٰ نے شہید اہلکاروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

 رپورٹ طلب

مزید : صفحہ آخر