دنیا بھر کی جیلوں سے ایک سال میں 4637 پاکستانی رہا ہوئے
اسلام آباد(آئی این پی) تحریک انصاف کی حکومت میں پہلے سال دنیا بھر سے 4637پاکستانی قیدی رہا ہوئے۔سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے انسانی ہمدردی کے تحت اعلان کے بعد سعودی عرب سے 1594پاکستانی شہری رہا کئے گئے جبکہ متحدہ عرب امارات سے1873،ملائشیا سے782،لیبیا سے 167،بھارت سے50اور امریکہ سے 25پاکستانی قیدی رہا ہوئے۔پیر کو قومی اسمبلی میں حکومت کی جانب سے پیش کئے گئے ۔آذربائیجان سے 4،بنگلہ دیش سے3،بلغاریہ سے 13،کمبوڈیا سے 5،چین سے 4، فرانس سے 12،بھارت سے 50،انڈونیشیا سے 3،ایران سے 3،قبرص سے 6،لیبیا سے 167،ملائشیا سے 782،مالدیپ سے2،سعودی عرب سے 1594،جنوبی افریقہ سے 4،متحدہ عرب امارات 1873،امریکہ سے 25،قطرسے53،تھائی لینڈ سے 17،فلپائن سے 5،پولینڈ سے7،نیپال سے 4 اور ماریشس سے 1 پاکستانی قیدی کو رہا کیا گیا ۔
قیدی رہا