شاہ محمود قریشی کے ماموں زاد بھائی نواب ریاض حسین قریشی انتقال کر گئے، نماز جنازہ آج ادا کی جائیگی 

شاہ محمود قریشی کے ماموں زاد بھائی نواب ریاض حسین قریشی انتقال کر گئے، نماز ...

  



ملتان(این این آئی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے ماموں زاد بھائی نواب ریاض حسین قریشی انتقال کر گئے،نماز جنازہ (آج)منگل کوساڑھے تین بجے سہ پہر ملتان میں ادا کی جائے گی ۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے ماموں زاد بھائی اور سابق گورنر و وزیر اعلی پنجاب نواب صادق حسین قریشی کے صاحبزادے، نواب ریاض حسین قریشی،جو گذشتہ کچھ عرصہ سے کینسر کے عارضہ میں مبتلا تھے، رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے ہیں،ان کی نماز جنازہ، (آج) مورخہ 12 نومبر، بروز منگل، بوقت ساڑھے تین بجے سہ پہر ان کی رہائش گاہ وائٹ ہاو¿س، اولڈ شجاع آباد روڈ ملتان ادا کی جائے گی - جس کے بعد ان کا جسد خاکی، دربار حضرت غوث بہاو¿الدین ذکریا رح، کے احاطے میں سپرد خاک کر دیا جائےگا

 شاہ محمود قریشی 

مزید : صفحہ آخر