تجارتی خسارہ میں 34.85فیصد کمی 

تجارتی خسارہ میں 34.85فیصد کمی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (اے پی پی) رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران ملک کے تجارتی خسارہ میں 34.85 فیصد کی نمایاں کمی ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان کے اعداد وشمار کے مطابق رواں مالی سال میں پہلی سہ ماہی میں جولائی تا ستمبر 2019ء کے دوران برآمدات میں 2.75 فیصد اضافہ جبکہ درآمدات میں 20.59 فیصد کمی کے نتیجہ میں تجارتی خسارہ 34.85 فیصد تک کم ہو گیا۔ اعداد وشمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے تین ماہ کے دوران تجارتی خسارہ 5727 ملین ڈالر تک کم ہو گیا جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران تجارتی خسارہ کا حجم 8791 ملین ڈلر رہا تھا اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے پہلی سہ ماہی کے دوران ملک کے تجارتی خسارہ میں 3064 ملین ڈالر یعنی 34.85 فیصد نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ پی بی ایس کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران قومی برآمدات 2.75 فیصد کے اضافہ سے 5374 ملین ڈالر کے مقابلہ میں 5522 ملین ڈالر تک بڑھ گئیں جبکہ دوسری جانب درآمدات میں 20.59 فیصد نمایاں کمی ہوئی اور درآمدات  حجم  11 ہزار 249 ملین ڈالر تک کم ہو گئیں جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران 14 ہزار 165 ملین ڈالر رہی تھیں۔ اقتصادی تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی پالیسی سے غیر ضروری درآمدات کی حوصلہ شکنی جبکہ برآمدات کے فروغ کے اقدامات سے تجارتی خسارہ کو کم کرنے میں مدد حاصل ہوئی ہے جس سے زرمبادلہ کے ذخائر پر ادئیگیوں کے دباؤ میں بھی کمی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ زرمبادلہ کے ذخائر پر ادائیگیوں کے دباؤ میں کمی کے نتیجے میں روپے کی قدر میں بھی استحکام کا رجحان ہے اور اس کی قدر میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔

مزید :

کامرس -