مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے زیر تربیت 19جوجونیئر سفارتکاروں کا سیالکوٹ چیمبر کا دورہ 

  مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے زیر تربیت 19جوجونیئر سفارتکاروں کا سیالکوٹ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سیالکوٹ (اے پی پی) 14 مختلف ممالک سے تعلق  رکھنے والے 19 جونیئر ٹرینی غیر ملکی سفارتکاروں نے سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز (ایس سی سی آئی) کا دورہ کیا۔ صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایس سی سی آئی) محمد اشرف ملک نے اجلاس کی صدارت کی جبکہ غیر ملکی سفارت کاروں کے وفد کی قیادت پاکستان فارن سروس اکیڈمی اسلام آباد کے سینئر عہدیداروں نے کی۔ غیرملکی سفارتکاروں نے سیالکوٹ کے برآمد کنندگان کے متعدد میگا پروجیکٹس اور نجی ایئرلائن کو بھی اپنی مد دآپ کی بنیاد پر قائم کرنے پر سراہا۔ اس موقع پر غیر ملکی سفارت کاروں کا موقف تھا کہ سیالکوٹ کے برآمد کنندگان نے اپنی مدد آپ کی انوکھی مثال قائم کی ہے  اور دوسروں کو بھی ان کی پیروی کرنے کا مشورہ دیا ہے۔غیر ملکی سفارت کاروں نے اجلاس کے دوران سیالکوٹ بزنس کمیونٹی کے ساتھ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال بھی کیا۔اس موقع پر  صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایس سی سی آئی) محمد اشرف ملک نے سیالکوٹ برآمدکنندگان کی جانب سے اپنی مد دآپ کی بنیاد پر سیالکوٹ برآمد کنندگان کی کامیابیوں،  مستقبل کے اہداف اور سیالکوٹ کی سماجی و معاشی اور انسانی ترقی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔انہوں نے مزید کہا کہ نمائندگی رکھنے والے ممالک کی تجارتی منڈیوں میں سیالکوٹ میں تیار ہونے والی اشیا  جیسے کھیلوں کے سامان، جراحی کے سامان، چمڑے کی مصنوعات، ہر طرح کے دستانے، ٹیکسٹائل کے سامان،  مارشل آرٹس یونیفارم اور لوازمات، موسیقی کے سازو سامان کی بہت زیادہ مانگ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ متعلقہ ممالک کی کاروباری برادریوں اور سیالکوٹ میں قائم کمپنیوں کے مابین مشترکہ منصوبوں اور کاروباری تعاون  میں مزید بہتری کی بڑی گنجائش موجود ہے۔بعد ازاں وفدنے سیالکوٹ میں کئی صنعتی یونٹوں کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے سیالکوٹ میں مقیم کاریگروں کی بین الاقوامی سطح پر دستکاری کا مشاہدہ کیا اور ان کی تعریف کی۔

مزید :

کامرس -