آفیسرز اینڈ ایگزیکٹوکوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی لمیٹڈ کا سالانہ اجلاس
لاہور(پ ر) آفیسرز اینڈ ایگزیکٹوز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی لمیٹڈ کا سالانہ اجلاس ہوا جس میں صدر سوسائٹی واصل اظہر، نائب صدر راشد منہاس، جنرل سیکرٹری عبدالرحمن، ایگزیکٹو ممبران عابد شاہ، طارق شیخ، چودھری اعتزاز منیر، زاہد محمود، غلام مصطفی سمیت کثیر تعداد میں ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد صدر واصل اظہر نے اجلاس کا ایجنڈا پیش کیا جسے متفقہ رائے سے منظور کر لیا گیا۔ محکمہ کوآپریٹو پنجاب کی جانب سے اسسٹنٹ رجسٹرار رائے محسن رضا، انسپکٹر صباحت علی خان، سب انسپکٹر چودھری شکیل نے شرکت کی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ رجسٹرار کوآپریٹو رائے محسن رضا نے کہا کہ اجلاس میں پیش کیا گیا ایجنڈا متفقہ رائے سے منظور ہو گیا ہے۔ اجلاس پر امن طریقے سے منعقد کیا گیا۔