پیرا ماؤنٹ ڈسٹری بیوٹرز میں ایس اے پی بزنس ون کے نفاذ کی تقریب

پیرا ماؤنٹ ڈسٹری بیوٹرز میں ایس اے پی بزنس ون کے نفاذ کی تقریب

  



لاہور(پ ر)ایکسیلینس ڈلیورڈ (ExD)انتہائی کامیابی کے ساتھ پیرا ماؤنٹ ڈسٹری بیوٹرز میں SAPبزنس ون کا نفاذ کردیا ہے۔پیرا ماؤنٹ ڈسٹری بیوٹرز ملک کی قدیم ترین فرموں میں سے ایک ہے جس نے اپنے طریقہ کار میں آٹو میشن لانے کیلئے ExDپر اعتماد کیا اور فارما سیکٹر میں SAPبزنس ون کانفاذ کرنے والی پہلی کمپنی بن گئی۔ExDپاکستان میں SAPکی واحد پلاٹینیم پارٹنر ہے جو کہ بزنس آپریشنز کو اسٹریم لائن پر لانے کیلئے موثر ٹیکنالوجی کی تیاری کیلئے ماہرانہ خدمات فراہم کرتی ہے۔ExDکا شمار پاکستان میں آئی ٹی خدمات فراہم کرنے والوں میں نمایاں طور پر ہوتا ہے جو کہ اپنے صارفین کو ٹیکنالوجی،نان کور آپریشنز کی آؤڑ سورسنگ اور بزنس آپٹمائزیشن طریقہ کار کے ذریعے معیاری سلوشنز کی فراہمی کے ذریعے خود کو مارکیٹ لیڈر ثابت کرچکا ہے۔تقریب میں پیرا ماؤنٹ ڈسٹری بیوٹرز کے سی ای او طارق احمد اور ExDکے سی ای او سجاد سید اپنی اپنی ٹیموں کے ہمراہ موجود تھے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سجاد سید کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاجر برادری اب SAPکی اسٹیٹ آف دی آرٹ سروس پلیٹ فارم کے ذریعے اپنے بنیادی آپریشنز پر زیادہ توجہ دی سکتی ہے اور اپنے اخراجات میں نمایاں کمی لاسکتی ہے۔یہ ون ونڈو آپریشن پاکستانی کمپنیوں کو اپنے آپریشنز کے بنیادی شعبہ جات میں بلند معیارات پر توجہ مرکوز کرکے کاروبار کے فروغ کے حوالے سے بااختیار بنائیگا۔

مزید : کامرس