مصنوعی زیورات کی برآمدات میں 26.96 فیصد کمی

مصنوعی زیورات کی برآمدات میں 26.96 فیصد کمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (اے پی پی) رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران مصنوعی زیورات کی برآمدات میں 26.96 فیصد کمی ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا ستمبر 2019ء کے دوران مصنوعی زیورات کی برآمدات 0.96 ملین ڈالر تک کم ہو گئیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران 1.3 ملین ڈالر کی برآمدات کی گئی تھیں۔

اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے پہلے تین ماہ کے دوران مصنوعی زیورات کی برآمدات میں 26.96 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

مزید :

کامرس -