چین کے ڑنگے گروپ کی برٹش سٹیل کی خریداری کے لیے بات چیت شروع

چین کے ڑنگے گروپ کی برٹش سٹیل کی خریداری کے لیے بات چیت شروع

  



بیجنگ(آن لائن) چینی صنعتی گروپ نے ”برٹش سٹیل“ کی خریداری کے لیے بات چیت شروع کردی ہے۔ چین کے ڑنگے نامی سٹیل گروپ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گروپ برطانوی سٹیل کمپنی خریدنے کا خواہاں ہے جس کے لیے مذاکراتی عمل جاری ہے۔یہ گروپ لوہے اور فولاد کا کاروبار کرتا ہے تاہم اس کی سرمایہ کاری سیاحت، ہوٹلنگ اور جائیدادوں کی خرید و فروخت میں بھی کی جاتی ہے۔ 

گروپ کی ویب سائٹ کے مطابق اس کے اثاثوں کی مالیت 39 ارب یوان (5.5 ارب ڈالر) اور اس کے ملازمین کی تعداد 23 ہزار 500 ہے۔یاد رہے کہ برٹش سٹیل اس وقت مالی مسائل کا شکار ہے جس کی وجہ سے وہ خود بھی نئے مالکان کی تلاش میں ہے۔

مزید : کامرس