پلاسٹک میٹریلز کی برآمدات میں 1.76 فیصد کمی‘ ادارہ شماریات
اسلام آباد (آن لائن) رواں مالی سال کے ابتدائی 3 ماہ کے دوران پلاسٹک میٹریلز کی برآمدات میں 1.76 فیصد کمی ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال میں جولائی تا ستمبر 2019ء میں پلاسٹک میٹریلز کی برا?مدات کا حجم 77.2 ملین ڈالر رہا ہے
جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران 78.6 ملین ڈالر کی برا?مدات کی گئی تھی۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران پلاسٹک میٹریلز کی ملکی برا?مدات میں 1.76 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔