کراچی میں ٹماٹر کی قیمت کو پر لگ گئے  300روپے تولہ فی کلو فروخت ہونے لگا 

کراچی میں ٹماٹر کی قیمت کو پر لگ گئے  300روپے تولہ فی کلو فروخت ہونے لگا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اکنامک رپورٹر)کراچی میں ٹماٹر کی قیمت کو پر لگ گئے جس کے نتیجے میں شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔پرائس کنٹرول کمیٹیاں سرکاری نرخ کا اطلاق کرانے میں بری طرح ناکام ہیں اور سبزی منڈی سمیت شہر بھر میں کہیں بھی سرکاری قیمتوں پر عملدرآمد نہیں ہورہا۔شہر قائد کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ٹماٹر کے ہول سیل نرخ 200 روپے سے تجاوز کرگئے جبکہ دکانوں اور ٹھیلوں پر ٹماٹر 250 سے 300 روپے فی کلو فروخت ہونے لگا۔ہول سیلرز کے مطابق آج ٹماٹر سبزی منڈی میں 200 سے 240 روپے کلو میں فروخت ہوا، ایران کا ٹماٹر آنا بند ہوگیا ہے جبکہ بلوچستان سے بھی لال ٹماٹر کی سپلائی کم ہوگئی، سندھ کی فصل تیار ہونے میں مزید دو ہفتے لگ سکتے ہیں جس کے آنے کے بعد نرخ معمول پر آجائیں گے۔ٹماٹر کے ساتھ ساتھ دیگر سبزیوں کی قیمتیں بھی کم نہ ہوسکیں۔ نیا آلو 100 روپے جبکہ پرانے آلو کی قیمت 40 سے 60 روپے فی کلو ہے، اسی طرح پیاز 90، لہسن 380، ادرک 380، ہری مرچ 150 اور لیموں 200 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔ ہرا دھنیا 10 روپے جبکہ پودینا 20 روپے گڈی میں فروخت ہورہا ہے۔