فاطمہ گروپ کے اشتراک سے نیزہ بازی چیمپیئن شپ کا افتتاح

فاطمہ گروپ کے اشتراک سے نیزہ بازی چیمپیئن شپ کا افتتاح

  



کراچی (پ ر) فاطمہ گروپ اور ایکویسٹرین فیڈریشن آف پاکستان کے اشتراک سے لاہور میں تیسری سرسبز قومی نیزہ بازی چیمپئین شپ 2019 کی افتتاحی تقریب کا باقاعدہ انعقاد ہوا۔ اس چیمپیئن شپ کی افتتاحی تقریب لاہور میں ستلج رینجرز (پنجاب) کے ہیڈکوارٹرز کے پولو اور نیزہ بازی کے گراؤنڈ میں 11 نومبر 2019 بروز پیر منعقد ہوئی۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل ثاقب محبوب ملک نے اہم شخصیات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی موجودگی میں افتتاح کیا۔ اس ملک گیر مقابلے میں پاکستان بھر سے 1200 سے زائد گھڑ سوار اور 300 ٹیمیں حصہ لیں گی اور وہاں موجود حاضرین پانچ روز تک دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلوں سے محظوظ ہوسکیں گے۔فاطمہ گروپ کی نیشنل مارکیٹنگ منیجر رابیل سدوزئی نے کہا، "پاکستان کے تین اولین فرٹیلائزر کنسورشیمز میں شامل فاطمہ گروپ ملک کی دیہی آبادی میں مضبوط جڑیں رکھتا ہے۔ ہمارا مشن یہ ہے کہ پاکستان کے کسانوں میں انکے پسندیدہ کھیل نیزہ بازی کو مزید ترویج دینے کے لئے تعاون فراہم کرکے ان کا دل جیتا جائے، کیونکہ اس کھیل سے انکی دیہی ثقافت اور پہچان ظاہر ہوتی ہے۔ ہم ایکویسٹرین فیڈریشن آف پاکستان کے ساتھ مل کر اس روایتی کھیل کی بحالی اور اسے عام عوام میں مقبول بنانے کے لئے کام کررہے ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر