غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم  میں سزا کیخلاف اپیل مسترد 

غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم  میں سزا کیخلاف اپیل مسترد 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے پولیس مقابلہ اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں سزا کیخلاف اپیل مسترد کردی۔جسٹس کے کے آغا اور جسٹس ذولفقار علی سانگی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے پولیس مقابلہ اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں مجرم کی سزا کیخلاف اپیل پر فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے اپیل مسترد کرتے ہوئے مجرم غلام شبیر عرف پپی کی سزا برقرار رکھنے کا حکم دیدیا۔ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے مجموعی طور پر مجرم کو دس سال قید کہ سزا سنائی تھی۔ پولیس نے 2018 میں مجرم کو ٹیپو سلطان کے علاقے سے مقابلے کے بعد گرفتار کیا تھا۔