کراچی، شاہ لطیف میں ڈاکوؤں   کی‘ فائرنگ‘ کار سوار شخص زخمی

    کراچی، شاہ لطیف میں ڈاکوؤں   کی‘ فائرنگ‘ کار سوار شخص زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (کرائم رپورٹر) شاہ لطیف میں ڈاکوؤں کی ناکہ لگا کر لوٹ مار‘ فائرنگ‘ کار سوار شخص زخمی‘ تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف تھانے کی حدود بھینس کالونی مور پر2 موٹر سائیکل سوار 4 مسلح ملزمان نے مین روڈ پر کار سوار 32 سالہ محمد ظہور ولد مندو خان کو لوٹ مار کرنے کے دوران مزاحمت پر گولی مار کر فرار ہوگئے۔ مضروب کو طبی امداد کیلئے جناح اسپتال پہنچایا گیا واقعے کے بعد عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ بھینس کالونی مور پر روازانہ کی بنیاد پر پولیس موبائل موجود رہتی ہے اور واردات سے آدھا گھنٹے پہلے ہی پولیس موبائل غائب ہوگئی تھی جبکہ واردات کے بعد پولیس جائے وقوعہ پر ایک گھنٹے کی تاخیر سے پہنچ‘ ملزمان نے کار روک کر مکمل تلاشی لی اور کار سوار شخص کو ٹانگ پر گولی مار کر فرار ہوگئے۔