آئی جی سندھ کی زیر صدارت ویلفیئرفنڈ بورڈکاگیارہواں اجلاس
کراچی (کرائم رپورٹر)سندھ پولیس بینویلنٹ/ویلفیئرفنڈ بورڈکاگیارواں اجلاس۔آئی جی سندھ ڈاکٹر سیدکلیم امام کی سربراہی میں دیگر 13 ممبران کی اجلاس میں شرکت۔رینج/یونٹس کے لیئے ریوالونگ فنڈز کی مد میں 48.82 ملین رقم کی منظوری دیدی گئی۔ایس آر پی اور سی ٹی ڈی کے لیئے ویلفیئر کی مد میں 2.5ملین رقم کی بھی منظوری دی گئی۔نئی ویلفیئر اسکیموں کے لیئے 14رینج/یونٹس کے لیئے 96ملین کی رقم رکھنے کی منظوری۔رواں سال جولائی تا ستمبر کے دورانیئے پر مشتمل91.8ملین کی رقم کی منظوری جو 6434 پولیس بیواؤں میں 5000 روپئے ماہانہ کے حساب سے انکے اکاؤنٹس میں منتقل کی جائیں گی۔دس سال تک سروس کے دوران انتقال کرجانے والے پولیس ملازمین کی بیواؤں کو اگلے چھ ماہ تک پچیس ہزار روپئے مالی امداد فی کس کے حساب سے تقسیم کرنیکی منظوری بھی اجلاس نے دیدی۔