کرتارپور راہداری کا افتتاح سکھ برادری کیلئے تحفہ ہے، نصرت واحد 

کرتارپور راہداری کا افتتاح سکھ برادری کیلئے تحفہ ہے، نصرت واحد 

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی نصرت واحد نے کہا ہے کہ کرتارپور راہداری کا افتتاح سکھ برادری کیلئے تحفہ ہے۔ پاکستان مذہبی رواداری پر مکمل یقین رکھتا ہے۔ کرتارپور راہداری سے سکھ برادری کو اپنی مذہبی رسومات ادا کرنے میں سہولتیں حاصل ہوں گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ نصرت واحد نے مزید کہا کہ پاکستان میں سکھ برادری کو مکمل سیکورٹی اور سہولتیں فراہم کررہے ہیں۔ کرتارپور راہداری کے ساتھ سکھ برادری کیلئے مارکیٹ، بس سروس اور دیگر منصوبے بھی جلد مکمل کیے جائیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت بند کرے۔ کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی منظور کردہ قرارداد کے مطابق استصواب رائے کا مکمل حق دیا جائے۔ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور گرفتاریوں کا سلسلہ بند کیا جائے۔ اقوام متحدہ میں بھارت کا مکروچہرہ بے نقاب ہوگیا ہے۔ کشمیریوں کے حقوق کیلئے ہر سطح پر آواز بلند کرتے رہیں گے۔ کشمیر میں ظلم و بربریت کا سلسلہ بند کیا جائے۔ 9 لاکھ بھارتی فوجیوں کو واپس نئی دہلی بھیجا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے اور کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔ 

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر