سلک بینک انٹر کلب پولو چمپئن شپ کا لاہور میں انعقاد 

سلک بینک انٹر کلب پولو چمپئن شپ کا لاہور میں انعقاد 

  



کراچی (اکنامک رپورٹر) سلک بینک اور لاہور پولو اینڈ کنٹری کلب کے اشتراک سے سلک بینک انٹر کلب پولو چمپئن شپ کے حوالے سے ایل پی سی سی میں پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ یہ پولوچمپئن شپ سلطان قطب الدین ایبک کی یاد میں اور ان کی پولو سے محبت میں منعقد کی جارہی ہے، کیونکہ انہوں نے کھیلوں کے بادشاہ پولو کو ایجاد کیا اور وہ اس کھیل کے ایک ماہر کھلاڑی بھی تھے۔ سلک بینک پولو کو فروغ دینے میں انتہائی مثبت نظریات کا حامل ہے۔ سلک بینک انٹر کلب پولو چمپئن شپ 11 نومبر سے 17 نومبر 2019 تک جاری رہے گی۔ اس ایونٹ کو سلک بینک کریڈٹ کارڈ اور منافع ٹرم ڈپازٹ کی جانب سے اسپانسر کیا جارہا ہے

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر