نجی آن لائن ٹرانسپورٹ سروس کو بند نہیں کیا جا رہا،، سید اویس شاہ

نجی آن لائن ٹرانسپورٹ سروس کو بند نہیں کیا جا رہا،، سید اویس شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس قادر شاہ نے کہاہے کہ نجی آن لائن ٹرانسپورٹ سروس کو بند نہیں کیا جا رہا،سوشل میڈیا پر اس متعلق غلط خبریں چل رہی ہیں۔خصوصی گفتگوکرتے ہوئے صوبائی وزیر نے بتایا کہ کراچی میں عوام کو سفری سہولیات دینے والی نجی ٹرانسپورٹ کمپنیز ایئرلفٹ اور ایس ڈبلیو وی ایل کی سروس کو بند نہیں کیا جا رہا۔وزیرٹرانسپورٹ نے کہا کہ آئن لائن بس سروس کو ٹرائل بنیاد پر چلانے کی اجازت دی تھی۔ فی الحال یہ کمپنیز رجسٹرڈ نہیں ہیں اور نہ ٹیکس ادا کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ جو حکومت کا قانون ہے اس پر تو سب کو چلنا ہوگا کیونکہ کاروبار چلنے کے بعد قانون پر بھی عمل کرنا ہوتا ہے۔ ٹرانسپورٹ کا نظام بہتر کرنے کیلیے دیگر ممالک سے رابطے میں ہیں اور اس حوالے سے کراچی والوں کو جلد خوشخبری بھی ملے گی۔سیکریٹری ٹرانسپورٹ سندھ محمد اختر غوری نے اس ضمن میں بتایاکہ سیول اور ایئرلفٹ بند نہیں ہوگی۔ ہم نے رجسٹریشن کا نوٹس دیا تھا لیکن بند کرنے کا نہیں البتہ رجسٹریشن نہ ہوئی تو قانونی کارروائی کریں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جانی و مالی نقصان ہوگیا تو کون جواب دے گا۔دوسری جانب نجی کمپنی کا کہنا ہے کہ سندھ ریونیو بورڈ میں کمپنی رجسٹرڈ ہے اور ہم بھاری ٹیکس بھی ادا کر رہے ہیں۔