سکھر‘مقروض بیوہ ماں نے مجبوری میں بیٹی فروخت کردی

سکھر‘مقروض بیوہ ماں نے مجبوری میں بیٹی فروخت کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سکھر (بیورو رپورٹ)سندھ کے ضلع سکھر میں بیوہ خاتون نے مجبوری کے عالم میں اپنی کم عمر بیٹی کی شادی گیارہ سال بڑے شخص سے طے کر دی۔تفصیلات کے مطابق صلح پٹ کی رہائشی خاتون مقروض تھیں اور وہ معاشی تنگ دستی کی وجہ سے سود سمیت قرض ادا نہیں کرپارہی تھیں۔بیوہ ماں نے سود اور قرض کی رقم معاف کروانے کے لیے بطور جرمانہ اپنی گیارہ سالہ بیٹی ضمیرا کو 2 لاکھ 60 ہزار روپے میں فروخت کیا جس کے بعد اْس کی شادی 32 سالہ حب دار نامی شخص سے طے ہوئی۔ پولیس پارٹی نے شادی کی تقریب میں اْس وقت چھاپہ مارا جب بچی کو رخصت کرنے کی تیاریاں کی جارہی تھیں۔ پولیس نے کارروائی کر کے دلہا اور باراتیوں کو گرفتار کرلیا جبکہ دلہن کو بھی حفاظتی تحویل میں لے لیا گیا۔ایس ایس پی سکھر نے یقین دہانی کرائی کہ نکاح خواں کو بھی جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے گا اور اگر بااثر ملزمان کے خلاف کسی نے مقدمہ درج کرنے کی درخواست نہ دی تو سرکار کی مدعیت میں پرچہ کاٹا جائے گا۔