گندم کی کوئی قلت نہیں آٹے کی قیمتوں میں اضافہ بلا جواز ہے،ہر ی را م

گندم کی کوئی قلت نہیں آٹے کی قیمتوں میں اضافہ بلا جواز ہے،ہر ی را م

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)صو با ئی وزیر خورا ک ہر ی را م کشوری لا ل نے کہا ہے کہ پاسکو نے خیرپور اور نوشہرو فیروز سے محکمہ خوراک کو ایک لاکھ ٹن گندم کی فراہمی کا آغاز کر دیا ہے.جبکہ محکمہ خوراک سندھ نے فلور ملز کے لیے پری پیڈ چالان کی سہولت کے اجراء کا فیصلہ کیا ہے. چالان لینے کے بعد فلور ملز پاسکو سے براہ راست گندم لے سکتے ہیں.پیر کے رو ز اپنے دفتر میں صحا فیو ں سے گفتگو کر تے ہو ئے انہو ں نے کہا کہ سندھ میں گندم کی کوئی قلت نہیں، سندھ حکومت کے پاس مناسب مقدار میں گندم کا ذخیرہ موجود ہے۔ وفاقی حکومت نے صو بہ سندھ کو مزید تین لاکھ ٹن گندم فراہم کرنے کی منظوری دے دی ہے.انہو ں نے کہا کہ سندھ حکومت نے محکمہ پرائس کنٹرول اور تمام کمشنرز کو آٹے کی مقررہ قیمتوں پر فروخت یقینی بنانے کیلئے سخت ہدایات جاری کردی ہیں۔صو با ئی وزیر نے کہا کہ نومبر میں ریکارڈ ڈیڑھ لاکھ میٹرک ٹن گندم فلور ملز کو رعایتی نرخوں پر جاری کی جارہی ہے.جبکہ گزشتہ ما ہ (اکتوبر) میں فلور ملز کو 41 ہزار میٹرک ٹن گندم جاری کی گئی ہے کراچی ڈویژن کی فلور ملز کیلئے نومبر میں 2919 میٹرک ٹن گندم کا کوٹہ مقرر کیا گیا۔انہو ں نے کہا کہ جب فلور ملز کو رعایتی نر خو ں پر گندم کی فرا ہمی کی جا رہی ہے تو آٹے کی قیمتوں میں اضافہ بلا جواز ہے۔ ایک سوال کے جوا ب میں انہو ں نے کہا کہ محکمہ خوراک سندھ سے بدعنوان عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی گئی ہے جسکے نتیجے میں 79 افسران و نچلے درجے کے عملے کو معطل کیا گیا ہے اور 197 حکام کو شوکاز نوٹسز جاری کئے گئے ہیں۔