سلطان علی خواجہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ماڈل کورٹ نے جعلی پولیس انکاؤنٹر کی انکوائری رپورٹ پیش نہ کرنے پر گواہ ڈائریکٹر ایف آئی اے سلطان علی خواجہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کردیئے ہیں۔پیرکوجعلی پولیس انکاؤنٹر کی انکوائری رپورٹ پیش نہ کرنے پر ماڈل کورٹ نے گواہ ڈائریکٹر ایف آئی اے سلطان علی خواجہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔پولیس کے مطابق 2015 میں چھ ملزموں نے گراؤنڈ میں بلا کر طارق حسین کو قتل کیا تھا، پولیس نے اپنی کارکردگی دکھانے کے لیے اسے پولیس مقابلہ قرار دیا تھا۔ سلطان علی خواجہ نے جعلی انکاؤنٹر کی پولیس افسران کے خلاف انکوائری کی تاہم اب تک انکوائری رپورٹ عدالت میں جمع نہ ہو سکی جب کہ بار بار طلب کرنے کے باوجود سلطان علی خواجہ پیش نہیں ہو رہے تھے۔