کرتارپورراہداری منصوبہ محبتوں کاپیغام ہے:راجہ بشارت

  کرتارپورراہداری منصوبہ محبتوں کاپیغام ہے:راجہ بشارت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شیخوپورہ(بیورورپوروٹ)صوبائی قانون راجہ بشارت نے مسلم لیگ (ق)کے صوبائی نائب صدر چودھری شکیل عطاء اللہ ورک کی والدہ کے انتقال پر انکی رہائشگاہ پر فاتحہ خوانی کی اور صوبائی وزیر راجہ بشارت نے گفتگو کے دوران صحافیوں کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے کہاکہ کرتار پور راہداری منصوبہ محبتوں کاپیغام ہے،آج طول وعرض سے سکھ یاتری پاکستان آرہے۔ہیں،آسٹریلیاں،کینڈا،برطانیہ اوربھارت سے سینکڑوں کی تعداد میں سکھ یاتریوں کاموجود ہونا بین القوامی طور پر ایک اچھا تاثر جارہا ہے،مذہبی ہم آہنگی کی فضا قائم رکھنے ہمارئے دین کا حکم ہے۔ہم کسی کے عقائد کو چھیڑتے نہیں اور اپنے عقیدئے کو چھوڑتے نہیں۔اس سے پاکستان کا مثبت امیج ابھرئے گا،ہم اقلیتوں کو مذہبی آزادی دے رہے ہیں،اس سے ایک دوسرئے کو سمجھنے کا موقع ملے گااورٹریڈ کا کولی ڈور بھی بنے گا۔ہزاروں کی تعداد میں جب سکھ یاتری پاکستان آئینگے تووہ پاکستانی اکانومی میں بھی ڈسٹری بیوٹ کررہے ہونگے۔مہنگائی کے حوالہ سے کہا کہ بالکل اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ مہنگائی ہے اوراسکو کنٹرول کرنے کے لیے گورنمنٹ مختلف اقداما کررہی ہے۔وزیر اعظم پاکستان نے قوم سے وعدہ کیا ہے کہ وہ مہنگائی پر قابو پانے کے اقدامات کی نگرانی کرونگا۔ملک میں مصنوعی مہنگائی کرنے کی جو کوشش کی جارہی ہے۔اس پر قابوپالیاجائے گا۔مولانا فضل الرحمان کے دھرنے کے حوالہ سے ان کا کہناتھا کہ وزیر اعظم پاکستان کا استغفی کوئی حل نہیں ہے،کیونکہ استغفے کی ڈیمانڈ ایک غیر جمہوری غیرآئینی اورغیر اخلاقی ڈیمانڈ ہے،انہوں نے کہا کہ غیر آئینی اس لحاظ سے کہ ایک الیکٹیڈ گورنمنٹ کے خلاف 10سے20ہزار لوگ اکٹھے کرکہے کہ ہم گورنمنٹ کو نہیں مانتے،پاکستان تحریک انصاف نے کتنے ووٹ لیے ہوئے ہیں اس ملک میں نمبرون انہوں نے کہاکہ نمبر2کہ کل کو عمران خان کراچی،لاہور پشاور یاراولپنڈی میں جلسہ کرتے ہیں اور50ہزارلوگ لے آتے ہیں،اور وہ آکرکہتے ہیں کہ ہمیں مولانا کا یہ مطالبہ نامنظور ہے توپھر؟توپھر جیت کس کی ہوگی جیت عمران خان کی گی،انہوں نے کہاکہ سیاست میں کس چیزیں ایسی ہیں جن سے ذاتی عناد سے ہٹ کرفیصلے کرنے چاہیے جمہوریت سے ہٹ کر یہ کوئی طریقہ نہیں ہے کہ اپ ایک منتخب گورنمنٹ کے خلاف 10سے20افراد کو جتھااکھٹاکر کے وزیراعظم کا استغفی مانگے یہ مناسب بات نہیں ہے۔
راجہ بشارت