صدر کی گھڑیالی بلڈنگ میں آگ لگنے سے 3دکانیں خاکستر

صدر کی گھڑیالی بلڈنگ میں آگ لگنے سے 3دکانیں خاکستر

  



کراچی (کرائم رپورٹر)صدر کی گھڑیالی بلڈنگ میں آتشزدگی‘ تفصیلات کے مطابق صدر کے علاقے میں واقع گھڑیالی بلڈنگ مارکیٹ میں آگ لگنے سے 3دکانیں جل گئیں۔اچانک بھڑکنے والی آگ نے نے دیکھتے ہی دیکھتے دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیاتھاجلنے والی دکانیں الیکٹرانکس سامان کی تھیں۔۔ اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی نے موقع پر پہنچ کر مسلسل جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا تاہم ابتائی طور پر فائر بریگیڈ حکام کی جانب سے شارٹ سرکٹ بتائی جاتی ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر