پاکستان سٹیزن پورٹل میں سائلین کی شکایات پر جوابات کا معیا ر غیر تسلی بخش ، وزیراعظم کا نوٹس

پاکستان سٹیزن پورٹل میں سائلین کی شکایات پر جوابات کا معیا ر غیر تسلی بخش ، ...

  



اسلام آباد (سٹاف رپورٹر ) وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان سٹیزن پورٹل میں کوتاہیوں کا سخت نوٹس لیتے ہوے تمام وزارتوں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ ہر وزارت میں جوائنٹ سیکرٹری کی سربراہی میں اعلی سطح کی کمیٹیاں تشکیل دی جائیں جو ان کوتاہیوں کی جانچ پڑتال کریں،خراب کارکردگی اور کوتاہی کے مرتکب اہلکاروں کی نشاندہی بھی کی جائے،اس حوالے سے رپورٹ ایک مہینے کے اندر وزیر اعظم کو پیش کی جائے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سٹیزن پورٹل کے اجرا کا ایک سال مکمل ہونے پر شہریوں کی شکایات کے ازالے کے حوالے سے وزارتوں کی کاکردگی کاسالانہ جائزہ لیا گیا ،پاکستان سٹیزن پورٹل کو ایک سال پہلے عوامی شکایات کے جلد تدارک اور گورننس میں بہتری کےلیے رائج کیا گیا تھا،نظام میں مزید بہتری لانے کے لیے مختلف وزارتوں کے ڈیش بورڈز کا ابتدائی جائزہ لیا گیا۔ اس جائزہ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ بعض مقامات پر سائلین کی شکایات کے جوابات کا معیار غیر تسلی بخش تھا،شکایات کو نچلے درجے کے افسران کی سطح پر نمٹانے کے واقعات بھی سامنے آئے ہیں،علاوہ ازیں شکایت کے ازالے میں مندرجہ ذیل کوتاہیاں سامنے آئیں، شکایت کنندہ کو ازالے کے حوالے سے خط، نوٹیفیکیشن یا تصاویر بطور ثبوت نہیں بھجوایا گیا، شکایات کو غلط جواز پیش کر کے نمٹا دیا گیا،بہت سی شکایات کو غیر متعلقہ یا غیر مجاز اہلکاروں نے نمٹایا،سائلین کو دیر سے جواب دیا گیا، شکایات کا ازالہ ممکن نہ ہونے سے متعلقہ وجوہات بیان نہیں کی گئیں، غیر تسلی بخش ازالے کو مکمل ازالہ رپورٹ کیا گیا، منفی ردعمل / آراءکی صورت میں شکایات کا اعلی سطح پر جائزہ نہیں لیا گیا، بعض شکایات کے ازالے کے حوالے سے غلط بیانی کی گئی۔

پاکستان سٹیزن پورٹل

مزید : صفحہ اول