جنرل باجوہ سے چینی نائب آرمی چیف، تبلیغی جماعت کے عمائدین کی ملاقاتیں 

جنرل باجوہ سے چینی نائب آرمی چیف، تبلیغی جماعت کے عمائدین کی ملاقاتیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک،نیوزایجنسیاں) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے تبلیغی جماعت سے تعلق رکھنے والے عمائدین نے ملاقات کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق تبلیغی جماعت کے عمائدین کی ملاقات کے موقع پر جنرل قمر باجوہ نے تیزگام حادثے میں جاں بحق افراد کیلئے فاتحہ خوانی اور زخمیوں کی صحت یابی کیلئے دعا کی۔ قبل ازیں سپہ سالار سے چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے ڈپٹی کمانڈر یوہی تاؤ نے بھی ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یوہی تاؤ کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال سمیت آرمی ٹو آرمی سٹاف مذاکرات پر بھی گفتگو کی گئی۔
    

مزید :

صفحہ اول -