وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب  7نکاتی ایجنڈا زیرغور آئے گا

 وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب  7نکاتی ایجنڈا زیرغور آئے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس (آج) منگل کو  ہو گا ،اجلاس  میں 7 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ میں آزادی مارچ سمیت ملکی اور سیاسی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔ کابینہ کے ایجینڈا میں تاحال نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا معاملہ میں شامل نہیں تاہم سمری کابینہ کو بھجوائے جانے کا امکان ہے۔اس کے علاوہ کابینہ اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 6 اور 8 نومبر کو ہونے والے اجلاسوں میں کیے جانے والے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔ وفاقی کابینہ میں ممبر اوگرا کی تعیناتی کی منظوری دی جائے گی۔ اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیشن ایکٹ کے تحت اتھارٹی کے بورڈ ممبران کی تعیناتی کی منظوری دی جائے گی، وفاقی کابینہ کے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔
وفاقی کابینہ

مزید :

صفحہ اول -