کرتارپور راہداری کا افتتاح خوش آئند ہے، امریکہ

    کرتارپور راہداری کا افتتاح خوش آئند ہے، امریکہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن (این این آئی)امریکہ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کرتارپور راہداری کا افتتاح خوش آئند قرار دیا ہے۔دو روز وزیراعظم عمران خان نے سکھوں کے مذہبی پیشوا بابا گرونانک کے 550 ویں جنم دن کے موقع پر کرتارپور راہداری کا افتتاح کیا جس میں بھارتی اہم شخصیات سمیت دنیا بھر سے آئے سکھ یاتریوں نے شرکت کی۔امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان مورگن اورٹاگس نے ٹوئٹر پر ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’امریکی محکمہ خارجہ پاکستان اور بھارت کو کرتارپور راہداری کے افتتاح پر مبارک باد پیش کرتا ہے، یہ راہداری مذہبی آزادی کی جانب ایک قدم ہے‘۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ متاثر کن پروجیکٹ حساس بین الاقوامی سرحد کے اطراف تین ایکڑ رقبے پر پھیلے مضافاتی علاقے کو یکسر بدل دے گا۔علاوہ ازیں مورگن آرٹاگس نے پاکستان کو بابا گرونانک کے 550 ویں جنم دن کے موقع پر کرتارپور راہداری کا افتتاح کرنے پر خوب داد بھی دی۔ 
امریکہ

مزید :

صفحہ اول -