بابری مسجد داخلی معاملہ،پاکستان کو ردعمل کا حق حاصل نہیں،بھارت 

    بابری مسجد داخلی معاملہ،پاکستان کو ردعمل کا حق حاصل نہیں،بھارت 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دہلی(این این آئی)بابری مسجد سے متعلق بھارتی سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلہ پر پاکستان کے ردعمل کی مذمت کرتے ہوئے بھارت نے کہا ہے کہ یہ بھارت کے داخلی معاملات سے اس کی عدم واقفیت، ان پر تبصرہ کرنے اور نفرت پھیلانے کی ذہنی بیماری کی علامت ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے کہاکہ ہم ایک سول معاملے میں بھارتی عدالت عظمی کے فیصلے پر پاکستان کے تبصروں کو مسترد کرتے ہیں۔بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے کہاکہ یہ فیصلہ قانون کی حکمرانی اور تمام مذاہب کیلئے یکساں احترام کے نظریات سے متعلق ہے جو ان (پاکستان)کے اخلاقیات کا حصہ نہیں ہے۔ 
بھارت 

مزید :

صفحہ اول -