ملک بھر میں میلا دالنبیؐ مذہبی عقیدت واحترام سے منایاگیا

    ملک بھر میں میلا دالنبیؐ مذہبی عقیدت واحترام سے منایاگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) ملک بھر میں جشن ولادت رسولؐ شایان شان طریقے سے مذہبی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا،وفاقی دارالحکومت میں 31توپوں کی سلامی سے دن کاآغاز ہوا جبکہ لاہور میں دن کے آغازپر 21توپوں کی سلامی دی گئی، مرید کے میں 18منزلہ کیک کاٹا گیا، فیصل آباد میں 163پا ؤنڈ اور چنیوٹ میں 63 من وزنی کیک کاٹا گیا، منڈی بہاؤالدین میں جلوس کے شرکا کیلئے 125 من ملک شیک تیار کیا گیا،حیم یار خان میں 600 پونڈ وزنی کیک تیار کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں جشن ولادت رسول شایان شان طریقے سے مذہبی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا،جشنِ ولادتِ رسول کے موقع پر وفاقی دارالحکومت میں 31توپوں کی سلامی سے دن کاآغاز ہوا جبکہ لاہور میں دن کے آغازپر 21توپوں کی سلامی دی گئی جس کے بعد ملکی سلامتی واستحکام کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔میلاد النبی ؐکے موقع پر مساجد، عمارتیں اور شاہراہیں سبز پرچموں اور برقی قمقموں سے سجائی گئیں اور عاشقان رسول ؐکی جانب سے حضرت محمد مصطفی ؐسے عقیدت و محبت کا اظہار کرتے ہوئے محافل میلاد منعقدکی گئیں جن میں رسولؐ کی شان بیان کی گئی۔جشن ولادت رسولؐ کے موقع پر ملک بھر کے مختلف شہروں میں ریلیاں اور جلوس بھی نکالے گئے جس کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ کراچی میں 12ربیع الاول کا مرکزی جلوس بعد نماز ظہر نشترپارک سے برآمد ہوا جس کی وجہ سے ایم اے جناح روڈ ٹریفک کے لیے مکمل بند کردیا گیا۔کوئٹہ میں 12ربیع الاول کے موقع پر ایک درجن جلوس برآمد ہوئے جب کہ مرکزی جلوس باچاخان چوک سے نکالاگیا تاہم جلوس کی سیکیورٹی کے لیے شہر میں تقریبا تین ہزار پولیس اہلکار تعینات کیے گئے تھے۔ مرید کے میں مدرسہ خواتین کے زیر اہتمام محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر 18منزلہ کیک بھی کاٹا گیا۔ فیصل آباد میں 163 پا ؤنڈ اور چنیوٹ میں 63 من وزنی کیک کاٹا گیا جب کہ منڈی بہاؤالدین میں جلوس کے شرکا کیلئے 125 من ملک شیک تیار کیا گیا۔ رحیم یار خان میں 600 پونڈ وزنی کیک تیار کیا گیا تھا جب کہ نوابشاہ میں بریانی اور گوجرانوالہ میں 100من کھیر پکائی گئی اور طلبا کے درمیان نعت خوانی کے مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔
 میلا دالنبی

مزید :

صفحہ اول -