کابینہ کے تمام ارکان نواز شریف کو باہر  بھیجنے کے حامی نہیں، فواد چودھری

کابینہ کے تمام ارکان نواز شریف کو باہر  بھیجنے کے حامی نہیں، فواد چودھری

  



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)  فواد چودھری نے انکشاف کیا ہے کہ متعدد وفاقی وزرا نے نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی مخالفت کی، کابینہ کے تمام ارکان نواز شریف کو باہر بھیجنے کے حامی نہیں۔وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری کا کہنا تھا تاحال کابینہ کو نواز شریف کا نام نکالنے کیلئے سمری موصول نہیں ہوئی، نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے کابینہ کی منظوری درکار ہوگی، میری ذاتی رائے میں نواز شریف کا باہر جانا زیادتی ہوگی، ن لیگ اپنے دور حکومت میں ایسا ہسپتال نہیں بنا سکی جہاں نواز شریف کا علاج ہو سکے، اس پر مسلم لیگ ن کو پہلے قوم سے معافی مانگنی چاہیے۔فواد چودھری نے مزید کہا نوا زشریف کو باہر بھیجا جائے کیونکہ ملک میں ایسا کوئی ہسپتال نہیں ہے، نواز شریف کی جگہ میں ہوتا تو مر جانے کو ترجیح دیتا، میں یہ نہیں کہتا کہ یہاں میرے علاج کا ہسپتال نہیں ہے، بہر حال یہ بدقسمتی ہے، پارٹی فیصلہ کرے گی۔

فواد چودھری

مزید : صفحہ اول