غیر ملکی فنڈنگ کیس،پی ٹی آئی سے مزید دستاویزات طلب

  غیر ملکی فنڈنگ کیس،پی ٹی آئی سے مزید دستاویزات طلب

  



اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)اسلام آباد ہائی کورٹ نے غیر ملکی فنڈنگ کیس میں حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف سے مزید دستاویزات طلب کرلیں۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ایک رکنی بینچ نے غیر ملکی فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی۔پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن آف کے دس اکتوبر کے فیصلے کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہے اور غیرملکی فنڈنگ کی جانچ پڑتال کرنے والی کمیٹی کو کام سے روکنے کی استدعا کی گئی۔دوران سماعت پی ٹی آئی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ وکیل ثقلین حیدر اسٹنٹ اٹارنی جنرل تعینات ہونے سے قبل پی ٹی آئی کے وکیل تھے۔اس پر عدالت نے ثقلین حیدر کی اسٹنٹ اٹارنی جنرل تعیناتی کا نوٹیفکیشن طلب کرلیا۔ عدالت نے ثقلین حیدر کے پی ٹی آئی کے وکیل کے طور پر عدالت میں پیش ہونے کے حوالے سے ریکارڈ طلب کرلی۔پی ٹی آئی کی جانب سے غیرملکی فنڈنگ کی جانچ پڑتال کرنے والی کمیٹی کو کام سے روکنے کی استدعا پر سماعت بیس نومبر تک ملتوی کردی گئی۔

 غیر ملکی فنڈنگ

مزید : صفحہ اول