پاکستانی بحری جہازوں کی عالمی  میری ٹائم مشقوں میں شرکت

پاکستانی بحری جہازوں کی عالمی  میری ٹائم مشقوں میں شرکت

  



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک نیوی کے بحری جہازوں شمشیر، محافظ اور لانگ رینج میری ٹائم پیٹرول ائیر کرافٹP3C نے بحیرہ عرب اور خلیج عمان میں منعقدہ انٹرنیشنل میری ٹائم مشق 2019ء میں شرکت کی۔ دو ہفتوں سے زائد مدت تک جاری رہنے والی اس مشق میں 50 سے زائد ممالک کے بحری اثاثہ جات اور جوانوں نے شرکت کی۔بین الاقوامی میری ٹائم مشق 2019ء نے پاک بحریہ کو دنیا کی دیگر بحری افواج کے ساتھ مشترکہ آپریشنل تیاریوں میں اضافے کا موقع فراہم کیا۔ مشق کے دوران پاک بحریہ کے دونوں بحری جہازوں شمشیر اور محافظ نے بالترتیب مسقط اور بحرین کا بھی دورہ کیا۔بندرگاہوں کے دورے کے دوران دونوں بحری جہازوں پر استقبالیہ کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں میزبان بحریہ کے سینئر افسران، سفارت کاروں، میزبان ممالک اور پاکستانی کمیونٹی کی معزز شخصیات اور انٹر نیشنل میری ٹائم مشق 19 میں شرکت کر نے والے جہازوں کے افسران و جوانوں نے شرکت کی۔

میری ٹائم مشقیں 

مزید : صفحہ اول