ایف بی آر کی انکم ٹیکس رولز 2002میں ترامیم تیار، رئیل اسٹیٹ اور جیولری کی خریداری ریگو لیٹ کرنیکا فیصلہ 

ایف بی آر کی انکم ٹیکس رولز 2002میں ترامیم تیار، رئیل اسٹیٹ اور جیولری کی ...

  



اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)ایف بی آر نے انکم ٹیکس رولز 2002 میں ترامیم تیار کر لیں۔ذرائع کے مطابق ریئل اسٹیٹ اور جیولری کی خریدا ر ی کو ریگولیٹ کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق ریئل اسٹیٹ ایجنٹ اور حیولرز کو خریدو فروخت کا اکاؤنٹس بکسز، دستاویزات اور مکمل ریکارڈ رکھنا ہو گا۔ ذرائع نے بتایا 20 لاکھ روپے یا زائد مالیت کی جائیداد خریدنے والے کی مکمل شناخت اور پتہ اور ادائیگی کے طریقہ کار کی تفصیلا ت فراہم کرنا ہونگی۔ذرائع کے مطابق 10 لاکھ روپے یا زائد مالیت کے زیورات خریدنے والے کی شناخت اور ادائیگی کے طریقہ کار کا بتانا پڑیگا۔ ذرائع نے بتایاریئل اسٹیٹ ایجنٹ اور جیولرز کو کسی بھی مشکوک خریداری کی فورا اطلاع دینا ہو گی،ان ہدایات کی خلاف ورزی کرنیوا لوں کا کاروبار معطل کر وا دیا جائیگا۔ذرائع  کے مطابق ایف بی آر نے رولز سے متاثرہ ریئل اسٹیٹ اور جیولری کے شعبے سے مسودہ قانون پر اعتراضات 7 دن میں طلب کر لیے۔

ایف بی آر ترامیم

مزید : صفحہ اول