راہداری کھولنا خوش آئند،منصوبہ ہمارے دور میں شروع ہوا
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے بھارتی سپریم کورٹ کی جانب سے بابری مسجد کے حوالے سے فیصلے کو ایک افسوسناک فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے پہلے بھی کہا تھا اور اب بھی کہتا ہوں کہ پاکستان کی جانب سے کر تار پور بارڈر کو کھولنا ایک خوش آئند بات ہے ہم بھی اس کے حق میں ہیں اور یہ منصوبہ ہمارے دور میں ہی شروع ہوا تھا مگر پاکستان کو بھارت کی چالوں پر بھی نظر رکھنا ہو گی۔ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پہلے بھی کہا تھا اور اب بھی کہتا ہوں کہ غیر ملکی ممالک کے ساتھ پاکستانی حکومت جو بھی معاملات طے کررہی ہے اس حوالے سے حکومت کی یہ ذمے داری بنتی ہے کہ وہ اپنی پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے اب حکومت کو چاہئے کہ وہ بھارت کے اس حالیہ فیصلے پر عالمی برادری کے سامنے اپنے موقف کو رکھے اور اسے بتائے کہ پاکستان کے امن کے جواب میں بھارت نے کتنی گھٹیا حرکت کی ہے۔
احسن اقبال