دنیا بھرکے سکھوں نے عمران خان کو امن کا علمبرادر قرار دیا

دنیا بھرکے سکھوں نے عمران خان کو امن کا علمبرادر قرار دیا

  



حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے صداقت عباسی نے کہا ہے کہ آج پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی اجنب سے کرتار پور بارڈر کو کھولنے پر نہ صرف دنیا بھر میں مقیم سکھوں نے عمران خان کو امن کا علمبرادر شخص قرار دیا ہے بلکہ دیگر ممالک نے بھی اس بات کااعتراف کیا ہے کہ پاکستان کی جانب سے خطے میں امن کے قیام کے حوالے سے بہت کام کئے جارہے ہیں۔ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اب یہ عالمی برادری کا فرض بنتا ہے کہ وہ بھارت کے خلاف ایکشن لے اور پاکستانی وزیر اعظم کی جانب سے مسلسل امن کی کوششوں پر ان کو بھی امن کا ایوارڈ دے اور بھارت پر دباؤ بڑھائے کہ وہ اپنے ملک میں اقلیتوں کے خلاف جاری تعصبانہ سلوک کو فوری بند کرے اور اقلتوں کو بھی اسی طرح سے مذہبی آزادی دے کہ جس طرح سے پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتوں کو مکمل آزادی حاصل ہے۔

صداقت عباسی

مزید : صفحہ اول