کرتار پور راہداری کھولنے سے دنیا بھر میں مثبت پیغام گیا

کرتار پور راہداری کھولنے سے دنیا بھر میں مثبت پیغام گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فیصل سبز واری نے کہا ہے کہ یقینی طور پر پاکستان کی جانب کرتار پور بارڈر کھولنے سے دنیا بھر میں ایک مثبت امیج گیا ہے اور جہاں تک بھارت کی سپریم کورٹ کی جانب سے بابری مسجد کے خلاف فیصلے کا تعلق ہے توایک مرتبہ پھر بھارت نے ایسا کرکے ثابت کیا ہے کہ دونوں ممالک کے مابین کشیدگی کی وجہ اس کا تعصبانہ رویہ ہے اور ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ دنیا بھر کے ممالک بھارت کی اس گھٹیا حرکت کا نوٹس لیں۔ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے تو ہمیشہ نہ صرف امن کی بات کی ہے بلکہ امن کوایک موقع دینے کے لئے کرتار پور بارڈر جیسا بڑا عملی کام کیا ہے اور اب بھی اگر بھارت پاکستان کے مثبت اقدامات کا تعصب اور نفرت پر مبنی جواب دے گا تواس سے یہ بات ثابت ہو جاتی ہے کہ بھارت نہیں چاہتا کہ خطے میں امن قائم ہو۔
فیصل سبز واری

مزید :

صفحہ اول -