کشمیر کی خاطرعوام کاسمندر لے کر 22دسمبر کو اسلام آباد آئیں گے، سراج الحق

کشمیر کی خاطرعوام کاسمندر لے کر 22دسمبر کو اسلام آباد آئیں گے، سراج الحق

  



بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی امیرسنیٹرسراج الحق نے کہاہے کہ ہم سرکٹوانے کیلئے تیارہیں مگرکسی کے سامنے سرنہیں جکائیں گے عمران خان اورمشرف میں کوئی بھی فرق نہیں ہے عمران خان امریکہ نوازپالیسوں میں مشرف سے دوقدم اگے ہیں کشمیر میں سودنوں سے جاری کرفیو کی وجہ سے لوگ بھوک اورادویات کی قلت کی وجہ سے مررہے ہیں جماعت اسلامی کے کارکنان دین اسلام کے سربلندی کیلئے اپنے تمام ترصلاحیتوں کوبروئے کارلائیں اورمحمدﷺ کے طریقوں پرعمل درامدکیاجائے کیونکہ دونوں جہانوں کی کامیابی صرف اورصرف دین اسلام میں ہے مسلم لیگ،پیپلزپارٹی اورتحریک انصاف عوام کے مسائل کوحل کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے اب عوام کی نظریں صرف اورصرف جماعت اسلامی پرلگی ہوئی ہے اوراس کے قیادت کوملک کودرپیش مسائل سے نکال سکتی ہے ان خیالات کااظہارسنیٹرسراج الحق نے گزشتہ روز بٹ خیلہ میں مقامی امراء کے تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پرانہوں نے تحصیل بٹ خیلہ تحصیل درگئی اورتحصیل بائیز ی کے نومنتخب امراء سے حلف لیاگیا۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کوعوام نے تبدیلی کے نام پرووٹ دیاتھا مگراقتدارمیں اکراپنے تمام وعدوں سے مکرگئے جس کی وجہ سے عوام موجودہ حکومت نے بے زارہوچکے ہیں انہوں نے کہاکہ پاکستان کے حکمرانوں نے مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ کشمیریوں پرانڈیاکی جانب سے ظلم وبربریت پرمکمل طور پرخاموشی اختیارکرلی ہے اورتماشائیوں کاکرداراداکرتے ہیں انہوں نے کہاکہ عوام بھی ملک میں اسلامی نظام کے قیام کیلئے جماعت اسلامی کے جھڈے تلے متحدہوجائے انہوں نے کہاکہ جب تک ملک پہرصالح لوگوں کی حکمرانی نہیں ہوگی اس وقت تک ملک کے مسائل کوحل نہیں ہونگے۔

مزید : صفحہ اول