راجن پور، دہشتگردوں کا پولیس وین پر حملہ، دوپولیس اہلکاروں سمیت 5افراد شہید

راجن پور، دہشتگردوں کا پولیس وین پر حملہ، دوپولیس اہلکاروں سمیت 5افراد شہید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راجن پور(آئی این پی) کالعدم تنظیم کے دہشتگردوں کے پولیس وین پر حملے میں دو پولیس ملازمین سمیت پانچ افراد شہید ہو گئے، پولیس کی بھاری نفری سے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔راجن پور کے علاقے ٹرائیبل ایریا میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر ان کی گرفتاری کے لیے جانے والی پولیس ٹیم کی وین پر دہشت گردوں کا حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں اے ایس آئی اور ہیڈ کانسٹیبل سمیت پانچ افراد شہید ہو گئے۔شہید ہونے والوں میں ثقلین شاہ اے ایس آئی۔ علمدار شاہ ہیڈ کانسٹیبل اور حساس ادارے کے تین اہلکار شامل ہیں۔ تمام ڈیڈ باڈیز کو ڈسٹرکٹ ہسپتال راجن پور منتقل کیا جائیگا۔جائے وقوع اور تمام علاقے کو پولیس نے سیل کر دیا ہے۔ ذرائع دہشت گردوں کا تعلق بی آر اے سے شبہ کر رہے ہیں۔
دہشتگردوں کاحملہ

مزید :

صفحہ اول -