ڈی جی آئی ایس آئی، سیکریٹری خارجہ کی افغان مشیر قومی سلامتی سے ملاقات، کشیدگی کے خاتمے پر گفتگو
کابل (این این آئی)سیکریٹری خارجہ سہیل محمود اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے پیر کو افغانستان کے دورے کے دوران افغان نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر حمد اللہ محب سے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی ختم کر نے سے متعلق گفتگو کی۔ افغان نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر کے ترجمان کبیر حقمل نے ٹوئٹرویڈیو میں بتایاکہ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کیلئے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔انہوں نے کہاکہ مسائل کے حل کیلئے ایک تکنیکی کمیٹی بنانے پر بھی گفتگو کی گئی جس میں پشاور میں افغان مارکیٹ کے تنازع کا حل بھی شامل ہے۔
پاک اافغان ملاقات