نیشنل گیمز کے ذریعے صوبے کا بہترامیج ابھرکر سامنے آئیگا، عاطف خان

نیشنل گیمز کے ذریعے صوبے کا بہترامیج ابھرکر سامنے آئیگا، عاطف خان

  



پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبر پختون خوا کے سینئر وزیر برائے کھیل محمد عاطف خان نے محکمہ کھیل کے اعلی حکام کو صوبے کے دیگر اضلاع میں جاری نیشنل گیمز کے دورے کرنے اور وہاں پر کھلاڑیوں کو ہر قسم کی بہترین سہولیات فراہم کرنے اور خود تمام انتظامات کی نگرانی کرنے کی ہدایت کی ہے۔ نیشنل گیمز کے حوالے سے منعقدہ اعلی سطح اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سینئر وزیر نے کہا کہ نیشنل گیمز کو کامیاب اور تاریخی بنانے کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیں جائیں گے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔ صوبے میں 9 سال بعد نیشنل گیمز کی میزبانی کرنا اعزاز ہے ان گیموں کے ذریعے صوبے کا بہتر امیج ابھر کر سامنے ائیگا۔ سینئر وزیر نے محکمہ کھیل کے حکام کو نیشنل گیمز کی کھڑی نگرانی کرنے اور بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ نیشنل گیمز میں پورے پاکستان سے 10 ہزار اتھلیٹس کے درمیان کانٹے دار مقابلے جاری ہیں۔ نیشنل گیمز میں خواتین کھلاڑی بھی بڑی تعداد میں شریک ہیں 27 مختلف گیمز میں خواتین ایتھلیٹس حصہ لے رہے ہیں۔

مزید : صفحہ اول