یہودی قومیت کا اسرائیلی قانون عالمی معاہدوں کی توہین ہے،اقوام متحدہ 

یہودی قومیت کا اسرائیلی قانون عالمی معاہدوں کی توہین ہے،اقوام متحدہ 

  



نیویارک(این این آئی)اقوام متحدہ نے اسرائیلی ریاست کی طرف سے منظور کردہ یہودی قومیت کا قانون منظور کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی معاہدوں کی توہین قرار دیا ہے۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اقوام متحدہ کی اقتصادی، معاشرتی اور ثقافتی حقوق سے متعلق کمیٹی نے اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ قومیت کے قانون میں ترمیم کرے  یا اسے ختم کیا جائے۔ اسرائیل یہودی مذہبی قومیت کے منافی معاہدوں پر دستخط کرچکا ہے اور اس کے باوجود اسرائیل میں یہودی قومیت کا قانون منظور کرنا بین الاقوامی معاہدوں کی توہین ہے۔کمیٹی نے عربی کے دوبارہ سرکاری زبان میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ اسرائیلی ریاست کی طرف سے انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کی فہرست بہت طویل ہے۔ 

سنہ 1948 کیمقبوضہ فلسطینی علاقوں میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی جا ری ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صہیونی ریاست سنہ 1966 کے معاہدے  اور  1991 میں  منظور کردہ معاہدے پرعمل درآمد کو یقینی بنائے۔

مزید : عالمی منظر