بھارت، بنگلہ دیش، بلبل طوفان کی تباہ کاریاں، 20ہلاک، 20لاکھ نقل مکانی پر مجبور

بھارت، بنگلہ دیش، بلبل طوفان کی تباہ کاریاں، 20ہلاک، 20لاکھ نقل مکانی پر مجبور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دہلی/ڈھاکا(آئی این پی)بھارت کے شمال مشرقی علاقے اور بنگلہ دیش میں طاقتور طوفان کے باعث کم ازکم 20 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے جبکہ 20 لاکھ افراد نقل مکانی پر مجبور ہوگئے۔ بھارتی خبر رساں ایجنسی نے بتایا ہے کہ  طوفان جسے 'بلبل' کا نام دیا گیا ہے بھارت کی ریاست مغربی بنگال سے ہفتے کی رات کو ٹکرایا جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک ہوئے۔بنگال میں ہلاک ہونے والے افراد میں کلکتہ میں ایک گھر پر طوفان کے باعث درخت گرنے سے جاں بحق 2 افراد بھی شامل ہیں۔بعد ازاں طوفان نے پڑوسی ملک بنگلہ دیش کا رخ کیا۔ بنگلہ دیش نیوز ایجنسی کے مطابق 8 افراد ہلاک اور 20 سے زائد ہوگئے اس کے علاوہ 5 افراد لاپتہ ہیں۔بنگلہ دیش کے جونیئر وزیر برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ انعام الرحمن کا کہنا تھا کہ ملک بھر کے ساحلی علاقوں میں تقریبا 5 ہزار گھر طوفان سے تباہ ہوئے ہیں جبکہ کئی درخت جڑوں سے اکھڑ گئے ہیں۔وزیر زراعت کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش میں تقریبا 2 لاکھ ہیکٹر پر فصلوں کو بھی طوفان کی وجہ سے نقصان پہنچا ہے۔واضح رہے کہ بنگلہ دیش کی 3 کروڑ آبادی پر مشتمل ساحلی علاقے اور بھارت کے مشرقی علاقے میں اکثر طوفان آتے رہتے ہیں۔حالیہ دہائی میں آنے والے طوفانوں کی وجہ سے خلیج بنگال پر رہنے والے ہزاروں افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔.

مزید :

عالمی منظر -