روجھان: بی ایل اے کے دہشتگردوں کا سکیورٹی فورسز پر حملہ، مخبرسمیت 5اہلکار شہید

روجھان: بی ایل اے کے دہشتگردوں کا سکیورٹی فورسز پر حملہ، مخبرسمیت 5اہلکار ...

  



راجن پور، روجھان (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نمائندہ پاکستان، تحصیل رپورٹر، نامہ نگار ) روجھان کے نواحی علاقہ عربی ٹبہ پر پہاڑی ٹبہ پر گھات لگائے دہشت گردوں کا سیکورٹی فورسز پر حملہ فائرنگ سے ایک مخبر اور دو پولیس اہلکار سمیت پانچ اہلکار شہید،شہید سیکورٹی فورسز اہلکار دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے مخبر کی اطلاع پر ریڈ کرنے جارہے تھے ڈی پی او راجن پور سمیت اعلی حکام موقع پر پہنچ گئے علاقہ سوگوار نماز جنازہ میں ڈپٹی سپیکر پنجاب کے بھائی سمیت اعلی حکام کی شرکت واقعہ پر افسوس واقعہ میں بی ایل اے ملوث ہونے کی اطلاع تفصیل کے مطابق روجھان کے نواحی علاقہ عربی ٹبہ پر پہاڑوں میں گھات لگائے جدید اسلحہ سے لیس پانچ افراد نے اسوقت حملہ کردیا جب وہ مخبر کی اطلاع پر پہاڑوں میں چھپے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے جارہے تھے سیکورٹی فورسز اہلکاروں کی گاڑی جیسے ہی پہاڑی ڈھلوان سے اتری پہاڑی اوٹ میں چھپے دہشت گردوں نے اوٹ سے نکل کر گاڑی کے اندر فائرنگ کردی اچانک فائرنگ سے سیکورٹی فورسز اہلکار کو سنبھالنے کا موقع نہ ملے اور موقع پر شہید ہوگئے شیہد سیکورٹی فورسز اہلکاروں کے نام اظہر اقبال،ثقلین بخاری،زاہد،ثاقب،اور سید عملدار شاہ بتائے گئے ہیں شہید اہلکاروں میں سید علمدار شاہ کا تعلق پنجاب اہلیٹ پولیس راجن پور جبکہ ثقلین بخاری سب انسپکٹر پنجاب پولیس جبکہ آبائی شھر مٹھن کوٹ سے تعلق تھا واقعہ کا سن کر ڈی پی او راجن پور احسن سیف اللہ،ڈپٹی کمشنر راجن پور محمد افضل ناصر،رسالدار باڈر ملٹری پولیس سردار معظم مسعود خان مزاری اور ریسکیو انچارج ملک اعجاز احمد کی نگرانی میں ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گء واقعہ کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا مگر دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے حملہ آوروں کا تعلق کالعدم تنظیم بی ایل اے (بی آر اے) بتایا جارہا ہے واقعہ سے علاقہ میں سوگوار کا عالم ہے شہید سیکورٹی فورسز اہلکاروں کی لاشیں ریسکیو1122 انچارج ملک اعجاز احمد کی نگرانی میں ضلعی ہسپتال ریفر کردی گئی پنجاب پولیس کے شہید اہلکار سید علمدار شاہ اور ثقلین بخاری کی نماز جنازہ پولیس لائن راجن پور میں ادا کی گء نماز جنازہ میں ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کے بھائی سردار دوست علی مزاری،ڈپٹی کمشنر راجن پور محمد افضل ناصر،ڈی پی او راجن پور احسن سیف اللہ،امن کمیٹی کے ممبران محمود مفتی،جلیل الرحمن سمیت ضلعی ومقامی اعلی حکام نے شرکت کی جبکہ دیگر شیہد اہلکار اظہر اقبال،ثاقب اور زاہد کی میتیں انکے آبائی گاوں مخدوم پورہ،تلہ کنگ اور دیگر علاقوں میں منتقل کی گء زرائع کے مطابق شہید اہلکار اظہر اقبال کی نماز جنازہ انکے آبائی گاوں 13/9 ڈنگرے والی میں ادا کی گئی جسمیں ڈی پی او سمیت پاک فوج کے اعلی حکام نے شرکت کی شہید اظہر اقبال نے پسماندگان میں ایک بیٹی اور دوبیٹے بیوہ کو چھوڑا ہے جبکہ راجن پور سے تعلق رکھنے والے پولیس اہلکار سید علمدار شاہ کی ایک سال قبل شادی ہوئی تھی اور بچے نہیں تھے جبکہ شہید پولیس اہلکار ثقلین بخاری کا تعلق مٹھن کوٹ سے تھا اور انکے دو بیٹیاں اور ایک بیٹا اور بیوہ جبکہ والدین پسماندگان چھوڑے ہیں قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے واقعہ کی مکمل انکواری شروع کردی ہے۔

5شہید

مزید : صفحہ اول