پولیس مقابلہ، لادی گینگ کے 2ڈاکو اہلاک، کانسٹیبل شہید، راہگیر بھی چل بسا

پولیس مقابلہ، لادی گینگ کے 2ڈاکو اہلاک، کانسٹیبل شہید، راہگیر بھی چل بسا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیرہ غازیخان،شادن لُنڈ (نمائندہ پاکستان،سٹی رپورٹر)تھانہ کوٹ مبارک کے علاقہ موضع جیانی میں لادی گینگ اور پولیس کے درمیان مقابلہ،گینگ کی فائرنگ سے کانسٹیبل سلیمان شہید،عمران زخمی،فائرنگ کی زد میں آکر راہگیر حسین جندانی جانبحق اور دوست محمد زخمی،جوابی فائرنگ پر لادی گینگ کے دو رکن عبداللہ اور حیدر مارے گئے،درجن بھر ساتھی چار موٹر سائیکل چھوڑ کر اندر پہاڑ فرار ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق تھانہ کوٹ مبارک کے علاقہ موضع جیانی میں لادی گینگ اور پولیس کے درمیان مقابلہ ہو گیا جس کے نتیجہ میں ایلیٹ فورس ڈیرہ کے نوجوان محمد سلیمان جروار فائرنگ کی زد میں آکر شہید ہو گیا جبکہ ایلیٹ فورس انچارج ہیڈ کانسٹیبل عمران زخمی ہو گیا جبکہ ایک راہگیر حسین جندانی جانبحق اور دوست محمد جندانی زخمی ہو گیا پولیس کی جوابی فائرنگ پر لادی گینگ کے رکن عبداللہ اور حیدر جیانی مارے گئے جبکہ ان کے ساتھی چار موٹر سائیکل چھوڑ کر اندر پہاڑ فرار ہو گئے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی مگر گینگ کے تمام ارکان اپنی کمین گاہوں تک پہنچ چکے تھے جہاں پولیس کا جانا نا ممکن تھا شہید کانسٹیبل محمد سلیمان جروار کا پولیس لائن میں نمازہ جنازہ ادا کرکے ڈیڈ باڈی ورثاء کے حوالے کردی اور ان کا اپنے آبائی گاؤں شاہ صدر دین میں بھی نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں سیاسی، سماجی اور ہر مکتبہ فکر کے ہزاروں افراد نے شرکت کی واضح رہے کہ لادی گینگ اس وقت علاقہ میں خوف کی علامت بن چکی ہے کئی مقابلے ہوئے اور ان مقابلوں میں متعدد پولیس اہلکار جان کے نذرانے پیش کر چکے ہیں لادی گینگ جدید اسلحہ سے لیس ہے حتیٰ کہ ان کے پاس جدید دور بین تک موجود ہیں پولیس ان کا مقابلہ نہیں کر سکتی جبکہ بی ایم پی کو ان کے ٹھکانوں کا پتہ ہے مگر نفری اور وسائل کی کمی کے باعث خود غیر محفوظ ہیں شام ہوتے ہی بی ایم پی اہلکار اپنی پکٹیں چھوڑ کر گھر چلے جاتے ہیں اسی طرح پنجاب رینجرز کے درجن بھر اہلکار ضلع ڈیرہ غازیخان میں آپریشن کے دوران شہید ہو چکے ہیں لہٰذا لادی گینگ جوکہ تقریباً15 افراد پر مشتمل ہے پولیس اور پنجاب رینجرز کنٹرول سے باہر ہے اس گینگ کے خاتمہ کیلئے اب آرمی آپریشن ناگزیر ہو چکا ہے۔
مقابلہ

مزید :

صفحہ اول -