جعلی اکاؤنٹس میں شریک ملزم عبدالستار بھی وعدہ معاف گواہ بننے کیلئے تیار

جعلی اکاؤنٹس میں شریک ملزم عبدالستار بھی وعدہ معاف گواہ بننے کیلئے تیار

  



اسلام آباد (این این آئی) احتساب عدالت میں جعلی اکاؤنٹس میں ملزم عبدالشکور کے بعد شریک ملزم عبدالستار بھی وعدہ معاف گواہ بننے کیلئے تیار ہوگئے۔ پیر کو جعلی بنک اکاؤنٹس کیس میں سندھ روشن پروگرام میں مبینہ کرپشن کے الزام میں گرفتار ملزم عبدالستار کو احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان کی عدالت میں پیش کیا گیاتوعبدالشکور کے بعد شریک ملزم عبدالستار بھی وعدہ معاف گواہ بننے کیلئے تیار ہوگئے۔تفتیشی افسر نے کہا ملزم عبدالستار نے وعدہ معاف گواہ بننے کیلئے درخواست دی ہے،جو چیئرمین نیب کو جمع کروا دی گئی ہے۔ نیب پراسیکیوٹر نے استد عا کی کہ عدالت 2 دن کا ٹائم دے، عدالت نے نیب کی استدعا منظور کر لی،عدالت نے ملزم عبدالستار کو 13 نومبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ بعد ازاں سماعت 13 نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔

ملزم عبدالستار

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر