کراچی میں ٹڈی دل کا حملہ سندھ حکومت کا  اسپرے کرنے کا حکم

کراچی میں ٹڈی دل کا حملہ سندھ حکومت کا  اسپرے کرنے کا حکم

  



کراچی(آن لائن) کراچی میں ٹڈی دل کاکے حملے کاسندھ حکومت نے نوٹس لے لیا سندھ کے صوبائی وزیرزراعت اسماعیل راہو نے نوٹس لیتے ہوئے میمن گوٹھ‘ غازی گوٹھ‘جعفرطیارہ میں ٹڈی دل کی آمد پر ڈی جی زراعت سے رپورٹ طلب کرلی ہے اور ڈی جی زراعت‘ ڈی سی ملیر اورمحکمہ پلانٹ پروٹیکشن کو فوری فصلوں پر اسپرے کروانے کا حکم بھی دیاہے،اسماعیل راہو نے مزید کہا کہ ٹڈی دل سندھ سے واپس بلوچستان میں داخل ہوجائے گی اس کی واپسی ہے کراچی میں ٹڈی دل کے حملے سے کہیں بھی فصل کو نقصان نہیں پہنچا،وفاقی اداراہ پلانٹ پروٹیکشن سندھ میں پہلے سے ہی اقدامات اٹھاتا تو ٹڈی دل اتنی نہ بڑھ جاتی۔ انہوں نے کہا کہ ٹڈی دل کراچی کے ملیر ندی سے گزررہی ہے۔کہیں بھی فصلوں کو نقصان نہیں ہوافسران کو فورن اقدام اٹھانے کی ھدایات جاری کردی ہیں۔

 ٹڈی دل

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر