عمران خان ریاست مدینہ کی توہین نہ کریں، نفیسہ شاہ 

عمران خان ریاست مدینہ کی توہین نہ کریں، نفیسہ شاہ 

  



 اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہاہے کہ عمران خان ریاست مدینہ کی توہین نہ کریں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ چندہ چور کی زباں سے ریاست مدینہ کی بات فریب ہے، کٹھ پتلی خواب دیکھنا چھوڑدیں۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کیلئے علیمہ خان آئینہ ہیں، شوکت خانم ٹرسٹ پر پلنے والوں کے پاس اربوں کے اثاثے سوالیہ نشان ہیں۔انہوں نے کہاکہ شوکت خانم اور نمل میانوالی کے فنڈز کی فورنزک آڈٹ کرائی جائے۔ انہوں نے کہاکہ چندہ چور ملک کا وزیر آعظم ہیں،اس لیئے عوام مشکلات کے شکار ہیں۔

 نفیسہ شاہ

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر