193 ارب منافع ٹارگٹ کیلئے گیس کمپنیوں کا یونٹ مہنگا کرنیکا فیصلہ

193 ارب منافع ٹارگٹ کیلئے گیس کمپنیوں کا یونٹ مہنگا کرنیکا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (آئی این پی) پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی اور گیس کمپنیوں کا منافع مزید بڑھ جائے گا۔ گیس کمپنیوں نے ٹیرف میں 194 روپے فی یونٹ اضافہ کا فیصلہ کیا ہے۔ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ سوئی سدرن اور سوئی ناردن نے گیس کی قیمتوں میں اضافہ کے ذریعے اپنے منافع میں 93 ارب روپے سے زیادہ کے اضافہ کا منصوبہ بنایا ہے۔ اس سے قبل بھی آئی ایم ایف سے معاہدے کے تحت گیس کی قیمتوں میں ایک سو نوے فیصد تک اضافہ ہو چکا ہے جس سے انکی تسلی نہیں ہوئی۔ گیس کی قیمتوں میں اضافہ سے عوام کے علاوہ صنعتی اور زرعی شعبہ پر دباؤ بڑھے گا، پیداوار مہنگی اور برآمدات مشکل ہو جائیں گی۔گیس کی قیمتوں میں اضافہ کے لئے اوگرا کو گیس کمپنیوں ی جانب سے درخواست دی جاتی ہے اور اضافہ سے قبل اوگرا شراکت داروں سے رائے لیتی ہے جس کے لئے انیس نومبر کی تاریخ متعین ہے مگر یہ صرف خانہ پری کی کارروائی ہوتی ہے۔انھوں نے کہا گیس کی قیمت میں اضافہ کے مضمرات پر دوبارہ غور کیا جائے کیونکہ گیس کمپنیوں کامنافع عوام اور ملکی معیشت زیادہ ضروری نہیں ہے۔
اکانومی واچ